پاکستان
عمران نیازی نے سراج الدولہ اور میر جعفرکا ذکر کر کے اداروں کو نشانہ بنایا:شہباز شریف
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے سراج الدولہ اور میر جعفرکا ذکر کر کے اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے ادارے کے بارے میں جو بدترین گفتگو کی ہے، سراج الدولہ اور میر جعفر کا نام لے کر جو مثال دی ہے، اس سے بڑی کوئی اور حرکت نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ادارے کے خلاف جو زہر اگلا ہے یہ پاکستان اور اس ادارے کے خلاف ایک سازش ہے، اگر اسے آئینی اور قانونی راستے سے نہ روکا گیا تو یہ ملک شام اور لیبیا کی بدترین اور بھیانک تصویر بن جائے گا، جہاں پر شہروں کے شہر قبرستان کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ تو لاڈلے تھے، آپ کو اس ادارے نے بچے کی طرح دودھ پلایا، پچھلے 75 سال میں اس ادارے نے پاکستان کی کسی حکومت کسی وزیر اعظم کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح عمران خان نیازی کو کیا، اس کی بدقسمتی تھی کہ اس باوجود اس نے کچھ نہ سیکھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے جو عمران خان کو سپورٹ دی ہے اس کی مثال پچھلے 75 سال میں نہیں ملتی، جتنی سپورٹ اس لاڈلے کو ملی اگر اس کا 20 یا 30 فیصد بھی ہمیں ملی ہوتی تو ہم اس ملک کو جہاز کی طرح لے چلتے۔
تفریح
ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر
شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا
چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔
چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں لی نامی خاتون سے شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔
جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔
شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ 'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔
اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ 'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔
زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔
زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔
علاقائی
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر وہ 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔
علاقائی
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی
ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی