اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصل میر جعفر اور میر صادق نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ اصل میر جعفر اور میر صادق نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت مزدوری کر کے ملک میں پیسہ بھیجتے ہیں اور کرپٹ، ملک کے غدار یہ چور اور ڈاکو یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیج دیتے ہیں، میں لندن کو جانتا ہوں، پاکستان کا تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والا نواز شریف لندن کے مہنگے ترین علاقے میں ٹھہرا ہوا ہے۔
نواز شریف کا ایک بیٹا 9 ارب روپے کے گھر میں رہ رہا ہے، یہ سارے اربوں پتی ہیں، ان کی پراپرٹیز اور آفشور اکاؤنٹس سارے لندن میں ہیں،اور جواب نہیں دیتے کہ یہ سارا پیسہ آیا کہاں سے ہے، ملک میں بس لوٹنے آتے ہیں، یہ ہیں غدار اس ملک کے، یہ ہیں میر جعفر اور میر صادق۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں شہباز شریف نے ڈرامہ کیا کہ عمران خان نے فوج کی توہین کر دی ہے، یہ سارا خاندان ہی جھوٹوں کا ہے، ان سے سچ بولا ہی نہیں جاتا، میرا کل جہلم میں جلسہ ہے، شہباز شریف میں صحیح معنوں میں تمہارا جواب کل دوں گا کہ میں نے کتنی توہین کی اور تم غداروں نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اور تمہارا بھائی اصل میر جعفر اور میر صادق ہو اس ملک کے، ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہو اور آکر این آر او لے لیتے ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی نے سراج الدولہ اور میر جعفرکا ذکر کر کے اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 2 گھنٹے قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 5 گھنٹے قبل

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 4 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 17 منٹ قبل

این ڈی ایم اے کی مون سون کے مزید 3 نئے خطرناک سپیل کی پیش گوئی
- 3 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- ایک گھنٹہ قبل

حافظ آباد: دیرینہ دشمنی کا بھیانک انجام، 3 افراد کوقتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 3 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 6 گھنٹے قبل