جہلم:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں پر متعدد حملے ہوئے کیا امپورٹڈ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کوئی بیان دیا۔

شاہ محمود قریشی نے جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہیدوں، غازیوں اور محافظوں کا شہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امپورٹڈ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے تھے کہ دھمکی آمیز مراسلہ فرضی مراسلہ ہے، جھوٹ کا پلندہ ہے، اگر ثابت ہو گیا کہ مراسلہ سچا ہے تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا، شہباز شریف مراسلے کی صداقت کے اعتراف کے بعد تمہیں اپنی مستند سے اتر کر عمران خان کے قدموں میں بیٹھ جانا چاہیے تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر مراسلہ سچا نہیں تھا تو قومی سلامتی کمیٹی نے یہ کیوں فیصلہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جائے؟ وہ کہتے ہیں کہ سازش نہیں تھی مداخلت اور دھمکی بھی تھی، قوم نے بتا دیا ہے کہ وہ کسی بیرونی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہتا ہے کہ مراسلہ دفتر خارجہ میں گھڑا گیا، اگر یہ قول درست ہے تو جس کابینہ کا تم حصہ ہو اس نے اس کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا کیوں کہا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آج اس امپورٹڈ وزیر خارجہ سے پوچھتا ہوں کہ رمضان میں مسجد اقصیٰ پر متعدد حملے ہوئے کیا بلاول تم نے کوئی بیان دیا، ان حملوں کی مذمت کی، پاکستان پانی کے لیے ترس رہا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ماننے کو تیار نہیں، کیا بلول تم نے اس پر بات کی بھارت سے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جو آج آئی ہے اور اس کے اتحادی عمران خان کی حکومت کو مہنگائی پر قابو نہ پانے کے طعنے دیتے تھے، ان کو حکومت کے آئے ایک ماہ ہوا ہے اور مہنگائی کہاں پہنچ گئی ہے۔
منحرف اراکین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان لوٹوں کا ذکر کرنا چاہوں گا، وہ 25 لوٹے جن کی وجہ سے آج حمزہ شہباز پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا بیٹھا ہے عنقریب یہ 25 لوٹے فارغ ہونے والے ہیں، جب یہ 25 لوٹے گھر کو لوٹیں گے تو ان کے ساتھ ساتھ حمزہ شہباز کی حکومت بھی گھر لوٹ جائے گی۔

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 6 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 8 minutes ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 5 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 hours ago

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- an hour ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 minutes ago