جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا:علی محمد خان

علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا:علی محمد خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی جوانی پاکستان کیلئے لگائی، جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پاکستان کیلئےعمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کردیا، ہمیں کوئی پاکستان سے محبت کرنا نہ سکھائے۔

علی محمد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو اچھے انتظامات پرمبارکباد دیتا ہوں، مجھے آج ایک نیا جہلم نظرآرہا ہے۔

پاکستان

مقبوضہ کشمیر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، 10 افراد جاں بحق

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بدقسمت گاڑی کو حادثہ گزشتہ شب پیش آیا جب وہ ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے قریب ایک گہری کھائی میں جاگری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر گاڑی گہری کھائی میں  جا گری ، 10 افراد  جاں بحق

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر جموں شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بدقسمت گاڑی کو حادثہ گزشتہ شب پیش آیا جب وہ ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے قریب ایک گہری کھائی میں جاگری۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آیا، جہاں سری نگر جموں شاہراہ پر مسافروں سے بھری ہوئی گاڑی کھائی میں جاگری ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ  نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کی لازوال قربانیاں کوسراہا ہے ۔

انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر فرنٹیئرکانسٹیبلری کے شہداکو شاندار خراج عقیدت  بھی پیش کیا، بعد میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ  نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے باہمی فائدے کے لئے بارٹر تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll