Advertisement
پاکستان

میں ایک قوم کو تشکیل پاتے دیکھ رہا ہوں:عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہلم جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں ایک قوم کو تشکیل پاتے دیکھ رہا ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 11 2022، 4:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
میں ایک قوم کو تشکیل پاتے دیکھ رہا ہوں:عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہلم جلسے کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا بڑی تعداد میں باہر نکلنے، خصوصاً خواتین اور فیملیز کی جلسے میں شرکت پر جہلم کا شکریہ۔ 

واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں،ان کا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement