مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔


مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ماہرین کے مشورے سے میں نے دوبارہ صحت مند ہونے تک خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
I've tested positive for COVID. I'm experiencing mild symptoms and am following the experts' advice by isolating until I'm healthy again.
— Bill Gates (@BillGates) May 10, 2022
خیال رہے کہ حال ہی میں بل گیٹس نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کے لیے پر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچاؤ سے متعلق لکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔بل گیٹس نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیشرفت دنیا کو اس سے لڑنے کے لیے مزید مدد دے گی۔

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست
- 15 منٹ قبل

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ
- 16 منٹ قبل

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 3 گھنٹے قبل

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
- 19 منٹ قبل

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 2 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 4 گھنٹے قبل