ویب ڈیسک : اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا 110واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے ۔


سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے، منٹو نے علی گڑھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور مصنف کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1931 میں پہلا افسانہ "تماشا" لکھا جو سانحہ جلیانوالہ باغ کے متعلق تھا ۔
سعادت حسن منٹو صحافت کے علاوہ ریڈیو ، فلموں اور ڈراموں سے بھی وابستہ رہے لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ ان کے افسانے بنے۔ انہوں نے اپنے افسانوں کی مدد سے معاشرے کی تلخ حقیقتوں کو سب کے سامنے رکھا۔
سعادت حسن منٹونے اپنے جذبات اور احساسات کو لفظوں کے موتی پرو کر ہمیشہ کے لئے امرکردیا۔ منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور آتش پارے سمیت کئی بہترین افسانے تخلیق کیے ۔ ان کے افسانے نہ صرف اردو ادب کا بیش قیمت سرمایہ ہیں بلکہ ان کی سب تحریریں ہی بشمول افسانے، مضامین اور خاکے اردو ادب میں بےمثال حیثیت کے حامل ہیں۔
سعادت حسن منٹو کے افسانے صرف واقعات پر ہی منحصر نہیں تھے ۔ انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے معاشرےکے بدبودار پہلؤؤں کو اجاگر کیا۔ ان کی بے باک تحریروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا یا گیا اور ان کے کئی افسانوں پر مقدمے بھی چلے جس کی وجہ سے انہیں 6 بار جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی ۔ وہ ادب برائے زندگی کے قائل تھے جن کی کہانیوں میں دکھی انسان چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔
سعادت حسین منٹو نے 1932 سے 1955 تک اپنے 23 سالہ ادبی کرئیر میں 241 افسانے ،59 ڈرامے ،ایک ناول ، 51 آرٹیکل اور 29 ترجمے تحریر کیے ۔
منٹو1948 میں ہندوستان سے ہجرت کرکے لاہورآگئے اور باقی زندگی یہیں بسر کی۔شدید تنقید اورملامتوں کا سامنا کرنے والےمنٹو کی ادبی عظمتوں کا بالآخر دنیا کو اعتراف کرنا پڑا ۔ان کے نام کے جہاں ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے بلکہ نشان امتیاز کے حق دار بھی ٹھہرے۔
افسانہ نگاری کے اس بےتاج بادشاہ نے زندگی کی صرف 42 بہاریں دیکھیں مگر اپنی تحریروں سے صدیوں کی زندگی پا گئے ۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 منٹ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 26 منٹ قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل





