وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے ساتھ ملک، قوم اورحکومت کودرپیش موجودہ صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔


ان کا کہناتھا کہ گزشتہ چارسالوں کے دوران جو گند پھیلایا گیا اس حوالے سے حکومت کو لیڈرشپ سے جو پالیسی لائن درکار تھی، اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے بطورپارٹی لیڈرجووژن دیا ہے، اس پر دیگراتحادیوں کے ساتھ مل کرعمل درآمد کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں ملک اورمعیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، سیاسی روایات کو پامال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچرمتعارف کرا رہے ہیں، وہ پوری قوم کو تقسیم اورنوجوانوں کوگمراہ کررہے ہیں، اس طرح کی چیزوں کوروکنے کے لیے قائد نوازشریف کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نوازشریف نے بطورلیڈرہماری بہترطریقے سے رہنمائی کی، ان کی رہنمائی میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر اہم اقدامات کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ قائد نوازشریف کی واضح پالیسی ہے کہ جس جس نے بھی آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے، آئین شکنی پرزیروٹالرینس ہے، ملک میں افراتفری اورانارکی پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 10 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 10 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 8 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 10 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 8 گھنٹے قبل