فیصل آباد : ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ سٹی اور صدر کے علاقوں میں دس شادی ہالز کو سیل کردیا گیا۔

جی این این کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر بڑے شہروں میں پابندیاں سخت کردی گئیں ہیں ، فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں 6 اور صدر کے علاقہ میں چار میرج ہالز کے خلاف کارروائی کی گئی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ چار مینجرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
دوسری جانب شہر اور تمام تحصیلوں میں ہفتہ اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کو مکمل مارکیٹیں بند ہوں گی ۔ اس حوالےسے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اور صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں درخواست کی گئی تھی۔صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو اور تاجروں کی استدعا پر پنجاب حکومت نے اتوار کو بازار کھولے رکھنے کی اجازت دے دی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاجر تنظیموں کو روزانہ چھ بجے مارکیٹیں بند کرنے آگاہ کردیا گیا ہے ، عملدرآمد نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے چیمبر آف کامرس کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 4 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 4 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago






