شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے وزیراعظم یو اے ای کا دورہ کریں گے
اسلام آباد:اماراتی صدرشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کرنے آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے ۔ اس دوران وزیراعظم پاکستان کی جانب سے یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے ۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست شیخ زید کی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زید نے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا ۔شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی ، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی اور پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے، وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا، شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے۔ متحدہ عرب امارات میں حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اماراتی صدر کے انتقال پر پاکستان میں بھی تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 20 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 18 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 22 minutes ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 18 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago




