" دراصل پاکستان میں یہ لندن پلان کا پارٹ ٹو ہے

لاہور : سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار اور دیگر پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں کے بعد حالات خراب ہوگئے،
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے سینیئرصحافی اورتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ماضی میں ادھر ہی جلسے ہوتے رہے ہیں اور خود مسلم لیگ ن بھی کرتی رہی ہے جس کی کوریج بھی ہوتی رہی ہے ، اور اس جلسے کی اجازت دی گئی تھی "،۔
ان کا مزید کہناتھاکہ " دراصل پاکستان میں یہ لندن پلان کا پارٹ ٹو ہے ، جو گرفتار کیا گیا ہے ، جو خبریں آرہی ہیں عمران خان کی زندگی سمیت پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائیگا ، خدانخؤاستہ دو چار شہادتیں بھی ہو سکتی ہیں تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں"۔
تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں
اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے اس کی اجازت دی ہے لندن میں ہونے والے اجلاس میں ، اب پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائیگی ، عمران خآن کو قوی امکان ہے کہ ہاؤس اریسٹ کرلیا جائے اور دیگر لیڈر شپ کو بھی گرفتار کرلیا جائے
میری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کو سوفیصد طاقت سے تشدد سے یہاں تک کہ دو تین جانیں بھی جاتی ہیں تو جائیں اور ضرروت پڑی تو عمران خان کو بھی نظر بند کیا جاسکتاہے
لندن میں یہ طے پاچکا ہے کہ اگر عمران خآن بڑے جلسے کرتے رہے تو یہ ان کے لیے مشکل ترین حالات ہوجائیں گے اس کو روکا جانا ضروری ہے ،
مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں
عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ میں تو یہاں تک بھی حیران ہوں کہ ان کا پلان اٹک میں پروگرام تھا ، اس طرح کا ہنگامہ کروانا تھا ، لیکن بلاآخر سیالکوٹ سے ابتدا کردی ہے
آپ کو یاد ہوگا کہ ن لیگی حکومت نے چودہ لوگ شہید کردیے تھے سو لوگوں کو گولیاں لگی تھیں ، رانا ثنا اللہ نے خود کہا ہے کہ میں چاہوں تو بیس لوگ بھی نہیں نکل سکیں گے ، انہوں نے خود تو کرنا نہیں ، حکومتی مشنری ہوگی لوگوں پرگولیاں برسائیں جائیں گی اور اس طرح روک لیں گے
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل
