پاکستان
سیالکوٹ واقعے پر عمران خان کا نوٹس ، اہم قائدین کو سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ میں ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کے اہم قائدین کوفوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ۔ عمران خان کی ہدایت پر شفقت محمود، فواد چودھری اور دیگر رہنماء سیالکوٹ چلے گئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار اور دیگر کارکنوں کی گرفتاری پر عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے ۔ اجلاس ميں سيالکوٹ کي صورتحال پر بات چيت کی جائے گی ۔ عمران خان سينئر قيادت کے مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کريں گے۔
دنیا
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا بےنظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹوکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں 32 ہزار شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کوئی بے نظیر بھٹو کا دو چیزوں میں مقابلہ نہیں کرسکتا، ایک یہ کہ وہ کسی اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور دوسرا یہ کہ اپنے دور حکومت میں ماں بننے والی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تقریباً 30 برس بعد بحیثیت وزیراعظم مجھے بھی اپنے دور اقتدار میں ماں بننے کا اعزاز حاصل ہوا، میری بیٹی کی پیدائش 21 جون 2018 کو ہوئی جو بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا بھی دن ہے۔
تجارت
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مزید مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اور حالیہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض بحالی پروگرام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کی ہے۔
جرم
کھارادر: ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی کارکن جاں بحق
کھارادر کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے سیاسی کارکن جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی 45 سالہ دانش قریشی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متوفی دانش قریشی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ تھا، قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ مچھی میانی مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق دانش قریشی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا ساتھی تھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
حریت رہنما یاسین ملک دہلی عدالت پہنچ گئے ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا