کراچی : وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ متاثرہ چینی فیملیز کے ساتھ پوری قوم اظہار افسوس کرتی ہے، پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، پاکستان کو دہشتگردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی اموات پر دکھ ہے۔ کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ لازوال ہے جو کبھی کمزور نہیں ہو گا اور ہمیں چینی باشندوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں، انجنیئرز اور اساتذہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کو بہانا بنا کر دہشت گردی کا واقعہ ہوا، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستانی یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ مہمانوں کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ ہو، عوام نے خود دہشت گردی کو دیکھا ہے، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کےعوام کی دوستی سے سب واقف ہیں، پاک چین دوستی پاکستان اور چین کی ریاست کے ساتھ پاک چین عوام کے درمیان بھی ہے، پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنے مہمانوں پر دہشت گرد حملوں کو برداشت نہیں کرسکتا، جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دیں گے، پاکستانیوں اور چینی باشندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جیسے ماضی میں دہشتگردی کا مقابلہ کیا بالکل اسی طرح ان دہشتگردوں کا بھی مقابلہ کریں گے اور جو مزید ایسی کارروائیوں کا سوچ رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- an hour ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago




