پاکستان
لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات
گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، لاہور میں صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 35سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت30سینٹی گریڈ تک جانے کی امید ہے ، شہر لاہور میں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
گرمی کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے نہ نکلنے کی اپیل کر دی اور ہدایت کی کہ گھر سے نکلتے وقت سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ لیں ۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنےکی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت49سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 31 ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
علاقائی
مردان : عمران خان کا جاں بحق کارکن سید احمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
پشاور:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ریلی میں شہید ہونے والے کارکن سید احمد جان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

جی این این کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مختصر دورے پر مردان پہنچے ، عمران خان نے مرحوم سید احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان نے سید احمد کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔
اس موقع پر عمران خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے، احمد جان نے حقیقی آزادی کے لیے قربانی دی ہے، ایسے لوگوں کی قربانیوں سے ملک آزاد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے شہیدوں کو سب سے بڑا رتبہ دیا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور میں احمد جان کے اہلخانہ کا پورا خیال رکھیں گے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔
عمران خان مارچ کے دوران جاں بحق کارکن کے گھر پہنچ گئے #GNN @PTIofficial @ImranKhanPTI #longmarchpti #آرہاہے_الیکشن pic.twitter.com/TlnmnBlDGe
— GNN (@gnnhdofficial) May 27, 2022
اس سے قبل عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہداء کیلئے اظہار تعزیت کا پیغام بھی جاری کیا تھا ۔
واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔
لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کےحق سےمحروم نہیں کریں گے : وزیرقانون
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ تاثر مسترد کر دیا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم انہیں ووٹ کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ قانون سازی کا واحد مقصد الیکشن کمیشن کو ایسی حکمت عملی تشکیل دینے کے قابل بنانا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شفاف انداز میں ووٹ کا حق یقینی بنا سکے۔
وزیر قانون کاکہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکار ہے اور الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں جبکہ ہم نے ای وی ایم کے لیے بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی پالیسی کے مطابق طریقہ کاراستعمال کرے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مشین پر الیکشن چاہتے ہیں تو درجہ بدرجہ کریں، الیکشن کمیشن جب جس انتخابات میں چاہے ای وی ایم استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب قوانین ایک آمرنے متعارف کرائے تھے اور نیب قوانین سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیے گئے، نیب نے سیاست کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا، عدالت نے لکھا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینرنگ کیلیے استعمال کیاجارہا ہے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ نیب قوانین کی آڑ میں سرکاری ملازمین کو ہراساں کیا گیا اور نیب کیس میں گرفتاری صرف چیئرمین نیب کا اختیار تھا۔ چیئرمین نیب کی دوبارہ تعیناتی کی شق ختم کر دی گئی ہے اور موجودہ چیئرمین نیب کے عہدے میں توسیع کا آرڈیننس 2 جون کو ختم ہو رہا ہے، بل پر دستخط ہوتے ہی چیئرمین نیب کا عہدہ خالی ہو جائے گا۔
پاکستان
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2022 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

جی این این کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، جس میں نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرلیا گیا ۔
وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی دونوں بل پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی ۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا اور اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کی نشست کے سامنے پہنچ گئے۔
سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل منظور کئے تھے۔ بل کی منظوری کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم ہو گئی ہیں ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے:سراج الحق
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ : اسکول میں فائرنگ ، 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب:منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا