اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تزویراتی اور وسیع البنیاد شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں دوران گفتگو صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر دونوں ملکوں کے خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے کاروباری تعلقات کو مزید بڑھانے اور دونوں ملکوں کی کاروباری شخصیات اور تجارت کے ایوانوں کو باقاعدگی سے روابط رکھنے پرزوردیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم 20 لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں ملکوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔
صدر نے سعودی سفیر سے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین کو ان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان کے عوام ان کی اچھی صحت اور طویل عمر کےلئے دعاگو ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 16 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 16 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 10 گھنٹے قبل





