ابتدائی طور پر کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی


پشاور: کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کر دیا گیا۔
25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو اشیائے خورنوش کی خریداری کیلئے نقد رقم دی جائیگی، انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دئیے جائیں گے، اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،اس پراجیکٹ پر سالانہ26 ارب لاگت آئیگی۔
اسکیم پر عملدرآمد کیلئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، صوبائی حکومت نے مستحق لوگوں کو سپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا۔
ابتدائی طور پر کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی، اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ یکم جولائی سے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 17 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 17 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 hours ago
