حکومت کی انتہائی حکمت پر مبنی معاشی پالیسی جس کے مطابق چاکلیٹ اور ٹافیاں امپورٹ نہیں ہوں گی
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی انتہائی حکمت پر مبنی معاشی پالیسی سامنے آئی ہے جس کے مطابق چاکلیٹ اور ٹافیاں امپورٹ نہیں ہوں گی۔


سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہفتوں گزرنے کے بعد اس حکومت کی انتہائی حکمت ہر مبنی معاشی پالیسی سامنے آئی ہے جس کے مطابق چاکلیٹ اور ٹافیاں امپورٹ نہیں ہوں گی۔
فواد چودھری نے اپنے ٹوئیٹ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان عقل کے اندھوں کو کوئی سمجھائے کہ چاکلیٹ، پنیر اور ٹافیوں کی امپورٹ پر پابندی لگانے سے معیشت نہیں چلتی، اہم معاشی فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔
ہفتوں گزرنے کے بعد اس حکومت کی انتہائ حکمت ہر مبنی معاشی پالیسی سامنے آ گئ ہے جس کے مطابق چاکلیٹ اور ٹافیاں امپورٹ نہیں ہوں گی،ان عقل کے اندھوں کو کوئ سمجھائےکہ چاکلیٹ،پنیر اور ٹافیوں کی امپورٹ پر پابندیوں سےمعیشت نہیں چلتی اس کیلئے اہم معاشی فیصلے چاہئیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 19, 2022
واضح رہے کہ حکومت نے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر فوڈ آئیٹمز، تزئین و آرائش کی تمام چیزوں سمیت لگژری آئیٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 5 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 5 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago





