پاکستان اور تاجکستان کا افغانستان میں دہشتگرد کیمپوں، منشیات کی پیداوار پر اظہارِ تشویش
خلہ محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا


بشکیک: پاکستان اور تاجکستان نے افغانستان میں دہشت گرد کیمپوں اور منشیات کی پیداوار پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے کرغزستان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور روس میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا بھی معاہدہ کیا گیا جبکہ انسداد منشیات اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لئے بھی تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے درمیان ملاقات میں افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے داخلہ نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہیں، اس وقت افغانستان میں 25 مختلف دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوڡ کے درمیان ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی وزارت ہائے داخلہ امور کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازاں محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد دی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او وزرا داخلہ کے اجلاس کے لئے شاندار انتظامات پر کرغزستان کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 11 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 15 گھنٹے قبل
