امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کردی جائے گی، آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کا ذمہ دار امریکا ہوگا،پاسداران انقلاب


تہران: امریکا نےایک دفعہ پھر جارحیت کرتے ہوئے آج صبح سویرے ایران میں گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جبکہ پاسداران انقلاب نے امریکی حملے کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے مبینہ طور پر داغے گئے 4 ایرانی ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی، امریکی فوج نے تمام ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روکا، حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جو اس کے مطابق گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ریڈار مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی ہے، بحری آمد و رفت کو لاحق فوری نوعیت کے خطرے کے جواب میں امریکی افواج نے ان مقامات کو نشانہ بنایا۔جبکہ اس سے قبل سینٹکام نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی طرف داغے گئے چار خودکش ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پروارننگ فائر کیے گئے تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ 4 ٹینکروں پر فائرنگ کی جو بغیر اجازت آبنائے ہرمزعبور کرنے کی کوشش کررہےتھے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کردی جائے گی، آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔
امریکی فوج کے مطابق ایران نے7میزائل داغے، جن میں سے 6 روک لیے گئے، ساتواں ہدف تک نہ پہنچ سکا۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے ملک کی مسلح افواج کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کا فضائی دفاع کا نظام سنیچر کے روز حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے۔
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بغیر پرچم والے ڈاوینا نام ایک ایسے تیل بردار بحری جہاز کو بحر ہند میں روک کر تلاشی لی گئی جس پر پابندیاں ہیں۔دوسری طرف بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور ملک میں فضائی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 15 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 17 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 15 گھنٹے قبل


