سرگودھا:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےانتخابات کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف دورمیں معیشت نے ترقی کی، کہا جاتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج نواز شریف کو کہا جا رہا ہے کہ واپس آؤ۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی تھی کہ ایک نااہل اور نالائق کو عوام پر مسلط کردیا گیا، ساڑھے 3 سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے، عمران خان نے 4 سال سب کچھ تباہ کیا، اب کہتا ہے 4 ہفتے میں شہباز شریف نے کیا کیا، جھوٹے نے قتل کرنے کی سازش کا ڈراما لا کر بھی ثبوت نہیں دیا۔
حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ حکومت میں رہنا چاہیے یا چھوڑ دینی چاہیے؟ اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو دوتہائی حکومت دو گے؟ شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا، شہباز شریف کہتا ہے کہ پیٹرول ایک روپیہ لیٹر بھی بڑھانا پڑتا ہے تو دل پر قیامت گزرتی ہے، میرے خیال میں تو ایسی حکومت چھوڑ دینا چاہیے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ چار ہفتوں سے شہباز شریف کی حکومت ہے، عمران خان 40 تقریریں کرچکا ہے، ایک منٹ اپنی کارکردگی پر نہیں بول سکا، 35 پنکچر کا ڈراما لا کر بھی ثبوت نہیں دیا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 29 minutes ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 5 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 5 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago





