جنوبی وزیرستان:شدت پسند عناصر کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں حوالدار محمد سانور شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے شہید حوالدار محمد سانور کی عمر 39 سال ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جہلم کے جوانوں نے پاکستان فوج میں جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔
جہلم کے 39 سالہ جوان سانور نے آج جنوبی وزیرستان میں شہادت دی، جہلم کے جوانوں نے پاکستان فوج میں جرآت اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے، سانور کی شہادت آزادی کے اس چراغ کو جلا بخشے گی خدا آپ کو کوٹ کروٹ جنت نصیب کرے آپ کا قرض دھرتی پر رہے گا pic.twitter.com/q9TJ9J4ziZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 19, 2022
ٹوئیٹر پع جاری پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ محمد سانور کا قرض دھرتی پر رہے گا، اس کی شہادت آزادی کے چراغ کو جلا بخشے گی۔

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 15 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 19 منٹ قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 10 منٹ قبل