’حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا جائے‘ ، پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’ہم نے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی ہے


لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر دی ہے۔
جمعے کو دائر کی جانے والی اس درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے کی اور حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ’16 اپریل کو عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ کے الیکشن ہوئے۔ چیف منسٹر کے لیے 186 ووٹ لینے لازم تھا۔ اس کے بعد حمزہ شہباز کا حلف بھی ہو گیا۔‘
اس پر چیف جسٹس نے کہا ’یہی خوبصورتی ہے کہ الیکشن ہوتے رہنے چاہئیں۔‘
تحریک انصاف کے وکیل نے استدعا کی کہ ’سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھیجا گیا کہ 63 اے کی تشریح کی جائے۔ سپریم کورٹ نے وہ تشریح کر دی ہے اور کہا کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔‘
چیف جسٹس نے کہا کہ ’سوال یہ ہے کہ قانون کب سے لاگو ہو گا۔ دیکھنا ہے یہ کہ وہ اقدامات جو ہو گئے وہ بھی کالعدم ہو سکتے ہیں۔‘
’ عدالت کو بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کا اطلاق کب سے ہو گا۔‘
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ’درخواست گزار ہائی کورٹ کے فل بنچ کے سامنے استدعا کر رہے ہیں کہ حلف غلط ہے۔ وہ اس عدالت میں استدعا کر رہے ہیں کہ الیکشن ہی غلط ہوا ہے۔‘
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’ہم نے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی ہے۔‘
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر فریقوں کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 4 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل





