عمر سرفراز چیمہ کی گورنر کےعہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی

لاہور : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمرسرفرازچیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست پرلارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کی بطورگورنر پنجاب برطرفی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی ، اس موقع پر عمر سرفراز چیمہ اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، بابراعوان نےعدالت کو بتایا کہ رجسٹرار آفس نے 2 اعتراض عائد کیے اور کہا گیا کہ برطرفی کے نوٹی فکیشن کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی جب کہ دوسرا اعتراض یہ تھا کہ یہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ صدر مملکت کا کیا اختیار ہے اور کہاں ان پر بائنڈنگ ہیں ، یہ سب طے شدہ ہے ، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، گورنر کو تو ڈی نوٹی فائی وفاق نے کیا ہے۔
اس پر بابراعوان نے کہا کہ ایک صدر کے اختیارات ہیں اور دوسرے اس کے فنکشن ہیں ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے بابراعوان سے مکالمہ کیا کہ جب آپ وزیر قانون تھے تب معاملہ طے پاگیا تھا کہ گورنر کی تعیناتی کس کا اختیار ہے ، صدر کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ کرآئیں۔
اس پر بابر اعوان نے کہا کہ وہ معاملہ الگ تھا اور یہ معاملہ الگ نوعیت کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیے اور عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پرلارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے ، کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے برطرف کیے گئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بر طرفی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے ، عمر سرفراز چیمہ نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ، جس میں برطرفی کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ،
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت گورنر صوبے میں ایگزیکٹو کا حصہ نہیں بلکہ وہ صدر کی خوشنودی پر عہدے پر قائم رہ سکتا ہے لیکن وزیراعظم نے اپنے بیٹے کو فائدہ دینے کے لیے غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا ہے ، گورنر کے عہدے پر بحال کرکے برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل