آصف علی زرداری کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری عبدالقیوم سومرو نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئے۔جے یو آئی کی جانب سے کراچی میں تقدس حرم نبوی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر قیوم سومرو کا کہنا تھا میری آج میرے گھر واپسی ہوئی۔ عبدالقیوم سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور رہ چکے ہیں۔
جب کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فتنے سے اس وقت تک لڑنا ہے جب تک فتنہ ختم نہیں کریں گے،تم نے چار سال جو گند پھیلایا ہے، ہم سے توقع کرتے ہو کہ چار دن میں صاف کریں ،ہم نے اسلئے عمران خان کواقتدار سے نکلا تاکہ ملک کو بچائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اسلام کے زیر اہتمام مزار قائد کے سامنے منعقدہ تقدس حرم نبویؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں جمعیت اسلام کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپ کے برطانیہ کے پارٹی کے رہنماء کس مقصد سے عمرہ کرنے آئے تھے،ہم تحمل اور برداشت کے لوگ ہیں لیکن حرمت رسولؐ وہ مقام ہے جہاں صبر کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں۔
کراچی : ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو پی پی پی سے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شامل pic.twitter.com/15bAX6rAe3
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) May 19, 2022
انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں اور پیروں کاروں سے ڈرنانہیں چاہئے ، میری شرافت ان پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ کہتے ہیں عمرے پر کیوں گئے میرے جلسوں اور ناچ گانوں میں میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا خط آیا ،بین الاقوامی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی کہا کہ جھوٹ ہے امریکہ نے بھی کہا جھوٹ ہے ۔

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 6 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 4 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 4 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 8 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 9 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 7 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل