سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی

لاہور: مہنگائی سے پسے عوام کے لیے بری خبر آئی ہے۔بجلی 4 روپے پانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔
اپریل کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55 فیصد کوئلے سے 16.74 اور فرنس آئل سے 12.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے پیدا ہونے والے بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے پیسے فی یونٹ رہی۔
اپریل میں مقامی گیس سے 9.85 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 19.42 فیصد ، جوہری ایندھن سے 17.37 فیصد اور ہوا سے 3.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ذمہ داری کا تقاضا یہ ہے کہ توانائی کے شعبے میں دیے جانیوالے ریلیف کی واپسی سے متعلق فیصلہ جتنا بھی مشکل ہو لے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 مہینوں میں عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتیں کم ہو تی نظر نہیں آ رہیں،بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لائیں گے مگر یہ زیرو نہیں٘ ہو گی۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مئی کے زیرو لوڈشیڈنگ کے دن ابھی واپس نہیں آئیں گے ۔ ایل این جی کے چار اضافی جہاز اور فرنس آئل کے پانچ جہاز خرید لیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں ،حالیہ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ حویلی بہادر شاہ کے ایل این جی پلانٹ کی مرمت ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس وقت ایل این جی نہیں خریدی جب قیمت چار پانچ ڈالر تھی ۔

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 10 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 11 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 8 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 6 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 11 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 6 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 6 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 10 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 6 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 9 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 8 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 9 hours ago