جی این این سوشل

پاکستان

دنیا کومقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کیساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے : وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں کشمیر میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کومقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کیساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے : وزیراعظم 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں سزا ، بھارت کی طر ف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے والوں کی آواز خاموش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مودی حکومت سے جواب دہی ہونی چاہیے۔

 

واضح رہے کہ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مکمل ہڑتال کی اپیل کر رکھی ہے ۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے  کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔بھارتی عدالت میں یاسین ملک کی سزا سنانے کی سماعت 25 مئی کو ہوگی۔

پاکستان

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا، سابق وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیض آباد دھرنا،معاہدہ پہلے کیا گیا ، وزیر اعظم  کو بعد میں بتایا گیا، احسن اقبال کا ا نکشاف

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لیبک کیساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معاہدہ بعد میں دکھایا گیا۔

فیض آباد دھرنا معاہدے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو بیان دیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے نام پر اعتراض کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا کہ معاہدہ تو ہو چکا اور دستخط بھی ہو گئے اب پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کا غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرنے کا حکم

محسن نقوی کی پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر داخلہ کا  غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری  سمز  بند کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر قائم کئے جائیں،عوام کی سہولت کے لئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کی پوری عمارت کا دورہ کیا اور پرنٹنگ سمیت تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ 

وزیرداخلہ نے  زیرصدارت اجلاس  میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا جبکہ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے،عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں۔پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سٹریٹجک پلان میں شہریوں کی سو فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی۔ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائے گا ۔جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی۔

نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا،نادرا کے بورڈ ممبران اور نادرا کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1700 کمی کے بعد 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا 1700 روپے تولہ سستا ہو گیا۔

اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 50ہزار200روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت میں 1458روپے کمی ہوئی ہے۔

دس گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 14ہزار 506 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll