الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کرتے ہوئے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا۔


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی تھی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو جمعہ کو آرٹیکل 63 اے کےتحت ڈی سیٹ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کرتے ہوئے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا۔
پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں۔
نااہل قرار دیئے گئے صوبائی اراکین میں پی پی97 فیصل آباد ایک سے محمد اجمل، پی پی 125 جھنگ 2 سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 127 جھنگ 4 سے مہر محمد اسلم، پی پی 140 شیخوپورہ 6 سے میاں خالد محمود، پی پی 202 ساہیوال 7 سے ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 158 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 224 لودھراں ایک سے زوار حسین وڑائچ، پی پی 228 لودھراں 5 سے نذیر احمد خان اور پی پی 237 بہاولنگر ایک فدا حسین شامل ہیں۔
ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی 282 لیہ سے محمد طاہر، پی پی 273 مظفر گڑھ سے محمد سبطین رضا، مخصوص نشست پی پی 322 سے عائشہ نواز، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف، مخصوص نشست پی پی 364 سے ہارون عمران گل، مخصوص نشست پی پی 311 سے عظمیٰ کاردار، پی پی 167 لاہور سے نذیر احمد چوہان، پی پی 170 سے محمد امین ذوالقرنین، پی پی 272 سے زہرا بتول، پی پی 168 سے ملک اسد علی، پی پی 356 سے اعجاز مہیش شامل ہیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 منٹ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل


