واشنگٹن:سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈونلڈ لو کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔


سابق وزیر اعظم عمران خان نے سی این این کی نمائندہ بیکی اینڈرسن سے گفتگو میں کہا کہ میں کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں، امریکی عہدیدار کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی اراکین کو بلاتا رہا،دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالرز لگائے گئے، شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، روس کا دورہ بہت پہلے سے طے تھا، اسٹيک ہولڈرز کو اعتماد ميں ليا گيا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی،ٹرمپ انتظاميہ سے ميرے بہت اچھے تعلقات تھے، بائيڈن انتظاميہ کے بعد حالات میں تبديلی آئی، اسی وقت افغانستان ميں حالات بدلے، روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں 22 کروڑ پاکستانیوں کا منتخت کردہ اور ذمہ دار تھا، میرا فیصلہ تھا کہ روس سے %30 سستا تیل اور گندم خرید کر عوام کا بوجھ ہلکا کروں، میں نے اس میں امریکہ کی کون سی مخالفت کی؟ بھارت نے بھی روس سے سستا تیل خریدا،امریکہ خاموش رہا۔
سابق وزیر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی عہدیدار نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا، ہم نے تمام معاملات کابینہ کے سامنے رکھے، سائفر سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بھی بتایا، قومی سلامتی کمیٹی نے ڈيمارش دينے اور امريکی حکومت سے احتجاج کا فيصلہ کيا، صدر ہاکستان نے چيف جسٹس کو مراسلہ بھجوايا کہ اس کی تحقيقات کروائی جائیں۔
In an exclusive interview, @ImranKhanPTI tells me a top US diplomat needs to resign for his role in what he claims was an American-backed plot to remove him from office. More on that and his future political plans here: pic.twitter.com/8ZU5coAq5l
— Becky Anderson (@BeckyCNN) May 23, 2022
چیئرمین تحریک انصاف نے دوٹوک کہا کہ ڈونلڈ لو کی ملاقات سے پہلے امريکی سفارت کار ہمارے ممبران اسمبلی سے مل رہے تھے، انہیں ہماری پارٹی کے ‘بیک بینچرز’ ممبران سے ملنے کی کیا ضرورت تھی، وہی لوگ سب سے پہلے پارٹی چھوڑ کر گئے جن سے امریکی سفارت کار ملے،کوئی غيرمقبول حکومت مسلط کی جاتی ہے تو عوام اس کو قبول نہيں کرتے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں
- 2 hours ago

چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
- 3 hours ago

وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
- 39 minutes ago

نہانے کے دوران انگلیاں جھُری دار کیوں ہو جاتی ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی
- 31 minutes ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
- 3 hours ago
شکیب الحسن کا ریکارڈ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- 4 hours ago
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی
- 26 minutes ago

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان
- 15 minutes ago

پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
- 7 minutes ago

یو اے ای میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان
- an hour ago