کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے ایرانی فائر فائٹر طیارہ شیرانی پہنچ گیا۔

ایران کی جانب سے اپنے برادر ملک پاکستان کی درخواست پر ضلع شیرانی -ژوب بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے بڑا فائٹر طیارہ آج نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گیا ۔
ایلوشین-76 (Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑی فائر فائٹر طیارہ ہیں جو کہ بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے ۔ اسی وجہ سے اس جہاز کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر اترنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔
ضلع شیرانی کے جنگلوں کی آگ بجھانے کے لئے یہ طیارہ جنگلوں میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے تک پاکستان میں رہےگا۔
اس سے قبل اس ایرانی جہاز کو اسکی بہترین کارکردگی کی بنا پر جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری جنگلات بلوچستان دوستین جمالدینی کا بتانا ہے کہ ایرانی فائر فائٹر طیارہ شیرانی پہنچ گیا ہے، طیارے کے زریعے آگ بجھانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکرٹری جنگلات کاکہنا ہے کہ شیرانی جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں بڑی حد تک کمی آئی ہے ، آگ جزوی طوربجھی ہے ، انگارےہیں جنھیں بجھائےبغیرآگ پرمکمل قابونہیں پایاجاسکتا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو مغل کوٹ کے جنگلات سے شروع ہونے والی آگ شیرانی کے جنگلات تک پھیل چکی ہے۔ دو ہفتوں سے لگی آگ سے ہزاروں ایکڑ پر چلغوزے اور زیتون کے درختوں کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔
جنگل، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لئے فارسٹ رینجز زونز میں دفعہ 144نافذ کرکے فارسٹ رینجز اور زون میں آگ جلا کر پکنک منانے سمیت ہر قسم کی عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے پابندی سےمتعلق اعلامیہ جاری کردیا، آگ کی وجہ سے اٹھنے والا دھواں کئی کلومیٹر سے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل



