جی این این سوشل

پاکستان

بی جے پی حکومت ہٹلر اور موسولینی سے بھی بدتر ہے، ممتا بینرجی

مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہییں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بی جے پی حکومت ہٹلر اور موسولینی سے بھی بدتر ہے، ممتا بینرجی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ہٹلر، جوزف سٹالن یا موسولینی سے بھی بدتر ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کلکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے کہا کہ حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے اور  ملک کے وفاقی ڈھانچے کو روند رہی ہے۔

ممتا بینر جی نے مرکز کی مداخلت کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے تحت حالات اس ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور سے زیادہ بدتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہییں۔

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے نام لیے بغیر مودی اور امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسیاں کام نہیں کر سکتیں کیونکہ کوئی خود مختاری نہیں ہے۔ خود مختاری دو افراد اور بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ اس طرح کی سیاسی کسی آمر کے زمانے میں نہیں تھی۔

بنگال کی وزیر اعلیٰ طویل عرصے سے مرکز کی بی جے پی حکومت پر سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی مرکزی ایجنسیوں کو مخالفین بشمول ان کی پارٹی کے لوگوں کو “ہراساں” کرنے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اصرار کیا کہ میں چاہتی ہوں کہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کو خود مختاری دی جائے تاکہ وہ غیر جانبداری سے کام کر سکیں۔ کوئی سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت ایجنسی کے ملازمین کو تنخواہ فراہم کرے اور کچھ نہیں۔ میں پہلی ہوں جس نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ اگر ہم ہندوستان میں جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ کرنا پڑے گا۔

پاکستان

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی کر دی ۔

لاہور پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں شاہینوں کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم آج رات ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہورہی ہے، ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی نے دینا ہے، پی سی بی کاپیسہ کھلاڑیوں کی محنت اور خون پسینے سےکمایا ہواہے،بورڈ کے تمام وسائل پر پہلا حق کرکٹرز کا ہے، میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو۔ 

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ اللہ کا کرم ہوا تو 2009 کی ٹرافی کےساتھ 2024 کی ٹرافی بھی ٹیم لیکر آئے گی،ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے،یہ ٹیم پہلے کی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ لیکر آئے تھی،تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم،  محمد رضوان،  نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

او آئی سی کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے پر زور

شرکا اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور آزادی دینے سے گریزاں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا جموں و کشمیر میں امن  قائم کرنے پر زور

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری اور پُرامن حل پر زور دیا ہے۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں سربراہ اجلاس کے موقع پر کہا گیا کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر میں امن کا قیام ہونا بہت ضروری ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری اور پُرامن حل پر زور دیا ہے ، اجلاس میں شریک مختلف رکن ممالک کے وفود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے رابطہ گروپ کو کشمیری عوام کو اپنی ہی سرزمین پر بے اختیار کرنے کیلئے جاری بھارتی سازشوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم انداز میں کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور آزادی دینے سے گریزاں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکام نے اختلاف کو دبانے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خطے کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے بھارتی سربراہان کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات اور آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے بلاجواز دعوئوں کا ادراک کرے۔

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے ، 5اگست 2019ء کے تمام غیر قانونی اقدامات، یکطرفہ کارروائیوں اور اس کے تحت آبادیاتی تبدیلی اور سیاسی انجینئرنگ کے اقدامات منسوخ کرے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

ٹرینڈنگ

Take a poll