لانگ مارچ،اسلام آباد کنٹینرز کے حصار میں،موٹر وےاور ہائی ویز مختلف مقامات سے بند
اسلام آباد میں جی 13 میں سرینگرہائی وے رکاوٹیں لگاکربندکردی گئی


پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے پنجاب کے مختلف شہروں میں راستے بند کردیے۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد کو کنٹینرز کے حصار میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں جی 13 میں سرینگرہائی وے رکاوٹیں لگاکربندکردی گئی۔ زیروپوائنٹ پر بھی سرینگرہائی وے کو دونوں اطراف سےکنٹینرلگاکربند کردیا گیا۔فیض آباد انٹر چینج پر بھی کنٹینز کھڑے کردیئےگئے۔
اسلام آباد ہائی وے کو گلبرگ پل کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔روات سے اسلام آباد آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ٹیکسلا اور واہ کنیٹ سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والے تمام راستے بھی بند ہیں۔
راولپنڈی اٹک، جہلم اور چکوال کا دیگر تمام اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔ راولپنڈی ریجن کی اہم شاہراہوں کو تئیس سے زائد مقامات سے سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل سیل ہو چکے ہیں ۔ راولپنڈی کے چاروں اضلاع سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، گڈ ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے سے سامان آج منڈیوں تک نہیں پہنچ سکے گا ۔ تمام رکاوٹوں کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کوبند کر دیا گیا۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کردی گئی۔لاہور کے علاقے سگیاں پل ، بابو صابو انٹرچینج ، ٹھوکر نیاز بیگ، ایسٹرن بائی پاس سیالکوٹ موٹروے اور کاہنہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم تھری کو رجانہ اور پیرمحل ٹول پلازہ کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے جب کہ تمام انٹرچینج پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے راستے بند ہونے پر گاڑیاں اڈوں پر کھڑی کر دیں ہیں۔
مختلف شہروں سےآنے والے موٹروے اور ہائی ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا۔گجرات میں چناب پل پر کنٹینرز لگا کر جی ٹی روڈ بند کردیا گیا۔لاہور میں بابو صابو انٹر چینج اور بتی چوک بھی بند کردیئے گئے۔
جی ٹی روڈ پر دریائے چناب اور جہلم پر کنٹینر رکھ دیئے گئے ۔سوات موٹر وے کو کرنل شیر خان انٹر چینج کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔سندھ پنجاب کے بارڈر دیرہ موڑ کے مقام پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔
پنجاب اور خیبر پختون خوا کے سنگم اٹک پل کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ۔صوابی میں اسلام آباد پشاور موٹروے کو دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کردیا گیا ۔پنجاب کو خیبر پختونخوا سے ملانے والی داجل چیک پوسٹ بھکر کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نےآج خیبر پختون خوا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملک کے تمام شہروں سے کارکنوں اور عوام کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت ملک میں راستوں کو بند کیا جا رہاہے۔
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- ایک دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- ایک دن قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- ایک دن قبل





