دنیا کا 360 ڈگری نقشہ پیش کرتے گوگل سٹریٹ ویو پر پاکستانی کیا سرچ کرتے ہیں؟
1۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2۔جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ (JIAP) 3۔شاہ فیصل مسجد 4۔بادشاہی مسجد


نیویارک : کم ہی لوگ ہوں گے جنہوں نے سمارٹ فون تو استعمال کیا ہو لیکن دنیائے انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک گوگل کا میپ یا اس کے مختلف فیچرز کو کسی نہ کسی صورت میں استعمال نہ کیا ہو۔
گوگل سٹریٹ ویو نے 15 سال مکمل کیے تو اس موقع پر گزشتہ ایک برس کے دوران فیچر کے استعمال سے متعلق ڈیٹا بھی جاری کیا جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے اس دوران کیا کیا سرچ کیا۔
گوگل کا سٹریٹ ویو 360 ڈگری میں پوری دنیا کا نقشہ پیش کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کی 220 ارب سے زائد سٹریٹ ویو تصاویر دستیاب ہیں جو لوگوں کو بالکل اس طرح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں گویا وہ، اپنا فون یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، ٹھیک اُسی مقام پر موجود ہیں۔

سٹریٹ ویو نہ صرف صارفین کو مختلف مقامات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ یہ نقشہ نویسی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے بھی اہم اور اپنے یوزر کو پوری دنیا کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔
پاکستان میں لوگ برسوں سے پیگ مین (Pegman) کی مدد سے مختلف مقامات تلاش کرتے رہے ہیں جن میں بحیرہ عرب کی بلندوبالا لہروں سے لے کر شمالی پاکستان کے خیرہ کر دینے والے مناظر کی وجہ سے سٹریٹ ویو نے سیاحت کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔
گوگل کے ڈیٹا کے مطابق وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان نے مختلف مقامات کو عوام کے لیے کھولنا شروع کیا تو لوگوں نے سٹریٹ ویو سے بھی فائدہ اٹھایا۔
گوگل سٹریٹ ویو کے مطابق گزشتہ برس پاکستانیوں نے جن مقامات کو زیادہ سرچ کیا ان میں ایئرپورٹس، مساجد، تاریخی اور قومی اہمیت کے مقامات سمیت سیاحتی مراکز شامل ہیں۔
سٹریٹ ویو پر پاکستانیوں میں انتہائی مقبول مقامات:
1۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2۔جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ (JIAP) 3۔شاہ فیصل مسجد 4۔بادشاہی مسجد
5۔ فریئر ہال 6۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ 7۔دی سینچرس مال، اسلام آباد
8۔مینارپاکستان 9۔موہینجوداڑو 10۔امبریلا واٹرفال

پاکستان کے ایسے شہر جنہیں بہت زیادہ دیکھا گیا:
1۔ کراچی 2۔لاہور 3۔اسلام آباد 4۔ملتان 5۔پشاور 6۔فیصل آباد 7۔گوجرانوالہ 8۔سوات 9۔سیالکوٹ
پاکستانیوں میں انتہائی مقبول عجائب گھر:
ذیل میں ایسے دس انتہائی مقبول عجائب گھروں کی فرست دی گئی ہے جنھیں،گزشتہ برس پاکستان میں، لوگوں کی بڑی تعداد نے سٹریٹ ویو پر تلاش کیا:
1۔ مزار قائد اعظم اور میوزیم 2۔ لاہور عجائب گھر 3۔ موہٹہ پیلس
4۔ پاک فضائیہ کا عجائب گھر 5۔ قائد اعظم ہاؤس 6۔ دی داؤد فاؤنڈیشن میگنیفائی سائنس سینٹر
7۔پاکستان میری ٹائم عجائب گھر 8۔ پشاور عجائب گھر 9۔ لوک ورثہ عجائب گھر 10۔ گلزار پیلس
پاکستان میں بہت زیادہ تلاش کیے جانے والے ساحل اور جھیلیں:
گزشتہ برس، چرنا کلف اور ہاکس بے کے ساحل پاکستان میں دو ایسے ساحل تھے جنھیں لوگوں کی بڑی تعداد نے سٹریٹ ویو پر تلاش کیا۔ ذیل میں ایسے ساحلوں اور جھیلوں کی مکمل فہرست دی گئی ہے:
1۔ چرنا کلف 2۔ ہاکس بے 3۔ سنہری بیچ ڈیپ بلیو سی
4۔ اسپون لیک 5۔رتی گلی لیک 6۔تشان بیچ
7۔ گوادر سی پورٹ 8۔ کلفٹن بیچ 9۔ خصالہ ڈیم 10۔ نیلا واہن پونڈز

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 4 hours ago

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 5 hours ago

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 5 hours ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 3 hours ago

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 39 minutes ago

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 4 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 5 hours ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 5 hours ago

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- an hour ago

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 hours ago















