عمران خان کا صوابی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب متوقع، کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا
عاقب اللہ نے مزید بتایا کہ موٹروے پر کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

صوابی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے عمران خان نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر کے سڑکیں بلاک کر دی ہیں، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی گئی ہے اور میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف اعلیٰ پارٹی قیادت کے ہمراہ گزشتہ کئی روز سے خیبر پختونخوا میں موجود ہیں اور عمران خان کے پی سے ہی اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اب اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے انبار انٹرچینج صوابی پہنچیں گے جہاں پر وہ متوقع طور پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
ایم پی اے عاقب اللہ کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کنٹینر بھی انبار انٹرچینج پہنچا دیا گیا ہے۔ عاقب اللہ نے مزید بتایا کہ موٹروے پر کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 14 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 11 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 12 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 11 گھنٹے قبل