آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ،3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے: شیخ رشید
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ بھگوڑے ہیں، کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں ، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں۔جب عدالت میں فرد جرم لگنی ہو انہیں چُک پڑ جاتی ہے ، پاکستان میں عظیم افواج کے لیے یہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔ مطلب ہو تو پاؤں میں پڑ جاتے ہیں نہ ہو تو گلے پڑ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنے جا رہا ہے ایک قوم ہونے جارہی ہے، نیوکلیئر ملک کو اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیسا جارہا ہے، دو سے تین بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا ، پرامن ریلی کی قیادت کروں گا اور اسلام آباد جاؤں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ تحریک چوروں ، لٹیروں اور سازشیوں کو تباہ اور نست و نابود کرنے جارہی ہے، لال حویلی سے نکلو، کمیٹی چوک، چاندی چوک یا فیض آباد سے نکلوں گا ضرور۔ راولپنڈی کے لوگوں سے درخواست ہے کہ نکلیں اور عظیم تحریک کا حصہ بنیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago




