جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو رہا کر دیا گیا

لاہور میں پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر  یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس  کو رہا کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کا قافلے مختلف رہنماؤں کی قیادت میں رواں دواں ہیں اور ان ہی میں سے ایک قافلے کی قیادت یاسمین راشد کر رہی تھیں۔ 

اس سے قبل بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھیں اور اس دوران پولیس کے لاٹھی چارج کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو حراست میں لے لیا ہے۔

تاہم سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار نہیں کیا گیا، دونوں خواتین خود پولیس کی گاڑی میں بیٹھی ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس نے راوی پل کے قریب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی اور پولیس کو حماد اظہر کو گرفتار کرنے نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا ہےجس کے بعد  جمشید چیمہ کو بادامی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ 

جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ بس میں موجود تمام افراد اور خواتین وکلا سب کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ایک رات قبل لاہور پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، جبکہ میاں محمود الرشید کو  بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ  پی ٹی آئی رہنماؤں اور  کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پاکستان

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں  غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔  حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے  شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی قرار داد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حوالے سے الجزائر کی طرف سے قرار داد پیش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

امریکہ کے اتحادی فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی اس قرار داد کی حمایت کی۔اس قرار کے حق میں آنے والے ووٹوں کو غیر ملکی میڈیا فلسطین کی جیت بھی قرار دے رہا ہے۔

اس قرار داد میں تجویز دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے 193 اراکین جہاں کوئی ویٹوز کی پاور نہیں، وہاں فلسطین کو 194 واں ممبر تسلیم کیا جائے۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔

واضح رہے 140 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کی طرف سے فلسطین کی رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی طرف سے فلسطین کی  رکنیت کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ رات ہونے والی بحث کے نتیجے، اتفاق رائے تک نہ پہنچنے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکنیت کی سفارش کرنے میں ناکامی پر سخت مایوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے والی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے، یہ 75 سال سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کی جانب ایک قدم ہوگا اور یہ ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 4 جون 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد و خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست میں رہنے کا موروثی حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

 
 
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll