جی این این سوشل

پاکستان

کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی، اسلام آباد ڈی چوک پر پہنچیں گے، عمران خان

ان کا کہنا ہے کہ بچوں بڑوں ، جوانوں اور خواتین سب نے  گھروں سےنکلنا ہے اس ملک کو آزاد کرنے کے لیے گھروں سے نکلنا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی، اسلام آباد ڈی چوک پر پہنچیں گے، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ  کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔ ہر حال میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کا  لانگ مارچ صوابی پہنچنے پر عمران خان نے کنٹینرسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جو چوروں کا ٹولہ ہے۔ جس میں امریکا کے نوکر اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ انہوں نے عوام سے خوفزدہ ہوکر سارے پاکستان میں کنٹینر لگائے ہیں۔

انہوں نے  کہاہے کہ  دیواریں پھلانگ کے ہمارے لوگوں کو پکڑا اور عورتوں کو تنگ کیا گیا۔ یہ جو بھی کرلیں ہم انشااللہ رکاوٹیں پار کر کے اسلام آباد ڈٰی چوک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  جب یہ لانگ مارچ کر رہے تھے ہم نے کسی کو نہیں روکا، ہمارے دور میں ڈیزل، بلاول اور مریم  نے مارچ کیا لیکن ہم نے کوئی رکاوٹیں نہیں رکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج پر امن ہوگا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا۔یہ ہمارا حق ہے، ہم اس ملک کو اکٹھا کر کے ایک قوم بنا رہے ہیں۔ ایسی قوم جو کسی کی غلامی نہیں کرے گی۔جو امریکی امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کرتی۔

ان کا کہنا ہے کہ بچوں بڑوں ، جوانوں اور خواتین سب نے  گھروں سےنکلنا ہے اس ملک کو آزاد کرنے کے لیے گھروں سے نکلنا ہے۔

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

ملاقات میں توقع ظاہر کی کہ آصفہ بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ یہ ملاقات نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کی قومی اسمبلی اجلاس میں حلف برداری کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر صدرمملکت اور سپیکر کے درمیان قانون سازی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے صدرمملکت کو پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اور ایوان کی کارروائی سے آگاہ کیا۔

سپیکر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو کے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا ایک خوشگوار اضافہ ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آصفہ بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمر زماں کائرہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

2400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قمیت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

داؤد نے اپنے انسٹا گرام میں انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی زمین کی ویڈیو بھی شیئر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم جنہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

داؤد کم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے۔

کورین گلوکار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس دن تک اپنی پوری کوشش کروں گا جب تک کہ کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہ لگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll