جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی سے معاہدے کی تردید

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان معاہدے کی خبروں کی تردید کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کی  پی ٹی آئی سے معاہدے کی تردید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بےبنیاد ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھےکے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

وزرات داخلہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں پایا، سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کیجانب سے تحریری یقین دہانی کرائی جاسکتی ہے۔

وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریری یقین دہانی کے بعد ہی حکومت بھی سپریم کورٹ میں اپنا جواب دے گی۔

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی، سعودی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

ورلڈ بینک گروپ اور قومی مسابقتی سینٹر نے سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ 

ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔نالج سینٹر کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔

نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلئے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی، جس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔

خیال رہے سینٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll