اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی خبروں کو گمراہ کن قراردے دیا ۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت سے ڈیل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں، ہم اسلام آبادکی طرف بڑھ رہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
Rumours & delib disinfo that a deal has been done. Absolutely not! We are moving towards Islamabad & no question of any deal. We will remain in Islamabad till announcement of dates for dissolution of assemblies & elections are given. Calling all ppl of Islamabad & Pindi to join
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اور پی ٹی آئی اب لانگ مارچ نہیں بلکہ صرف جلسہ کرے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 5 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 5 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 6 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 6 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 5 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 5 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 5 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 3 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 6 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 8 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 6 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago