جی این این سوشل

پاکستان

قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ بروقت فتنے کو پہچان کر روکا : مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام نے عمران کو زناٹےدار تھپڑ مارا جس کی گونج ہرجگہ سنائی دی، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ بروقت فتنے کو پہچان کر روکا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ بروقت فتنے کو پہچان کر روکا : مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنمایاسین ملک کی سزاکی شدیدترین مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبےکو نہ عمرقید ہوسکتی ہے نہ اسے پھانسی چڑھایا جاسکتاہے، آج پوری قوم کی توجہ کشمیرپر اور یاسین ملک پر ہونی چاہیے تھی، مشعال ملک نے 2 دن پہلے رو روکر اپیل کی تھی کہ لانگ مارچ کو 2 دن آگے کردیں، لیکن عمران خان نے کان نہیں دھرے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک زندہ لاش ہے، پنجاب میں تبادلےکروڑوں روپے لےکر فرح گوگی کراتی رہی، یہ پیسے بنی گالا جاتے رہے، مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چھیننےکا بدلہ آج پنجاب نےلیا، آج قوم کے زناٹےدار تھپڑ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورحکومت سےگزارش کی تھی کہ عمران خان کو نہ پکڑا جائے، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ بروقت فتنے کو پہچان کر روکا، سپریم کورٹ کےفیصلے میں ان کےلیے محفوظ راستہ تھا، سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بے امنی نہیں ہوگی لیکن ابھی حکم کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ انہوں نے فیصلےکی دھجیاں اڑائیں، انہوں نےڈی چوک پر گرین بیلٹ کوآگ لگائی، املاک کو نقصان پہنچایا، ہم توپہلے ہی کہہ رہےتھےکہ یہ فساد ہے، فتنہ ہے، اسے روکا جائے، آج سپریم کورٹ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح ان کےاحکامات کوپاؤں تلے روندا گیا، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈی چوک جائیں گے، عمران خان اداروں پر شرمناک حملے کر رہےہیں، یہ شخص ہر قیمت پر فتنہ و فساد چاہتا ہے، یہ روایت مت ڈالیں کہ جو ڈرائے دھمائےگا اسی کے حق میں فیصلہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ شخص کبھی بھی اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا، اسٹیبلشمنٹ نے انگلی پکڑ کرکرسی پربٹھایا تو انہی پر شرمناک حملےکر رہا ہے، ماجد خان سے علیم خان تک عمران خان نے بے وفائی کی، اداروں کو ادب سےگزارش کررہی ہوں فتنےکے ہاتھ مضبوط نہ کریں ، اس نے پوری دنیا کے سامنے اپنے آپ کو بے نقاب کر دیا ہے، اس قسم کے فتنےکو فیڈ نہیں کرنا چاہیے، اس طرح ڈیل کرنا چاہیے جس طرح قرآن پاک نے حکم دیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 122ارب روپےکاایل این جی کا بہت بڑا اسکینڈل ہے، جوعثمان بزدار نے پنجاب میں تباہی مچارکھی تھی، ان تمام معاملات کو حکومت دیکھ رہی ہے، سارے ڈاکے اور چوریاں عوام کے سامنے لےکر آئیں گے، دو روز قبل تین پی ٹی آئی رہنما حکومت سے ملنے آئے، ان کی باتوں کا لب لباب یہ تھا کہ سیف ایگزٹ دیں، انہوں نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پرڈیل کی درخواست کی، آج بھی ان کے رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی،خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف ائی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لیے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں، مستحکم حکومت کے لیے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے، سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا موجودہ سیٹ اَپ پاکستان کے فیوچر کو نقصان پہنچا رہا ہے، مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ آٹھ فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہو گئی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اپنے عوامی نمائندے کا انتخاب بنیادی حق ہے جو کہ عوام سے چھین لیا گیا ہے، میری بیوی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، مریم نواز اور بے نظیر سیات دان ہیں مگر میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لیے ہمارے دور میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
 بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll