جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نےآج رات لاہور میں احتجاج کی کال دے دی

پی ٹی آئی پنجاب نے کارکنوں کو رات 8 بجے لبرٹی چوک پر احتجاج کرنے کا کہہ دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نےآج رات لاہور میں احتجاج کی کال دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے آج رات لاہور میں احتجاج کی کال دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب نے کارکنوں کو رات 8 بجے لبرٹی چوک پر احتجاج کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اس احتجاج میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll