جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کے کارکنان ریڈ زون میں داخل 

اسلام آباد : اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کے کارکنان ریڈ زون میں داخل 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عمران خان کا پشاور سے آنیوالا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگیا، کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ چکی ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک پر آخری رکاوٹ بھی عبور کرلی ۔ پی ٹی آئی کارکنان ایوان صدر کے سامنے بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ عمران خان جناح ایونیو سے بنی گالہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں بڑے تحمل سے روکا، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان بھی خود موقع پر موجود ہیں تمام مظاہرین کو ریڈ زون سے باہر جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

عمران خان کے ساتھ قافلے کی صورت میں آنے والے کارکنان منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز پشاور سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ کئی گھنٹوں کا سفر طے کرنے کے بعد صبح سویرے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچا جہاں عمران خان نے خطاب بھی کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا اور اس بار کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ عمران خان کا قافلہ رات 11 بجے اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
 

پاکستان

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے، کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرنے اور انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ 

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کر کے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔بیان کے مطابق ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں، وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی، حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔ 

بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعہ کی انکوائری کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا۔ اپنے عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش

بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل پھر برس پڑے، صوبے کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئ۔

لاہور میں جوہڑ ٹائون، فیروز پور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، اچھرہ، چونگی امرسدھو، اسلامپورہ سمیت دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ 

لاہور کے علاوہ جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی،  مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث حالیہ دنوں میں بڑھنے والی گرمی کا زور ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا، بارش کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید 630 بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹ   میں مزید 630  بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے شرکت کی ۔ پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، لوکل گورنمنٹ، اطلاعات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔


ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔


صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول وحدت روڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں محکمہ پولیس کی لیڈی پولیس افسران کے لیے 150 ای بائیکس کی بھی منظوری دی گئی۔


اجلاس میں پنجاب کے شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں نئی ​​بسیں فراہم کی جائیں گی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی کے 332 انڈر افسران کے لیے خصوصی الاؤنس اور ساہیوال میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی بنانے کی بھی منظوری دی جب کہ لاہور کے ترقیاتی منصوبے میں 34 ارب کی ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کی تجاویز کی بھی منظوری دی۔ .


یاد رہے کہ اجلاس کے دوران حکومت کو اپ گریڈ کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll