اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں ختم کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی ڈیدلائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 6 دن میں الیکشن کا اعلان کریں ، اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
عمران خان نے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ تو یہی کیا تھا کہ یہاں آ کر بیٹھ جاؤں گا مگر 24 گھنٹے میں جو حالات دیکھے، اس سے ظاہر ہے کہ یہ ہمیں پولیس اور فوج سے لڑانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے، میں اپنی پارٹی کو انتشار کی سیاست کرنے کا کبھی نہیں کہا، حکومتی ایما پر تحریک انصاف کے 2 کارکن شہید کیے گئے۔ کیا جمہوریت میں اس طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی کو اٹک میں اور ایک کو دریائے راوی میں گرا کر شہید کیا گیا، 3 لوگوں کو کراچی میں شہید کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ہزاروں افراد گرفتار ہیں۔ سپریم کورٹ گرفتاریوں اور ڈی چوک، لبرٹی چوک پر آنسو گیس کی شیلنگ کا نوٹس لے۔
عمران خان نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کیلئے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا، خوف دیا جاتا ہے کہ امریکا کے بغیراقتدار میں نہیں آیا جاسکتا، میری قوم اب صحیح طور پر آزاد ہوگئی ہے، کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، ہم نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کو نہیں روکا، امپورٹڈ حکومت اب جہاں بھی جائے گی دو نعرے سنے گی چور اور غدار۔
عمران خان نے ایک بار پھر دھمکی آمیز مراسلے اور بیرونی سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ ملک کی توہین اور کیا ہو سکتی ہے کہ چوروں کو اوپر بٹھا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کل حکومت نے حربے استعمال کیے، پکڑ دھکڑ کی۔ کہ عدلیہ نے نوٹس لیا۔ سپریم کورٹ کے ججز پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
دسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ ڈی چوک کی جانب گامزن ہے ، پمزاسپتال کے قریب میٹروسٹیشن پرعمران خان کا مختصرخطاب متوقع ہے ۔
خیال رہے کہ عمران خان کا قافلہ رات 11 بجے اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 4 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 40 منٹ قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 3 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 3 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 4 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 2 گھنٹے قبل









