عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حکومت کو الیکشن کے لیے 6 روز کی ڈیڈ لائن سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 20 لاکھ کا ٹارگٹ بہت زیادہ کرلیا ہے ، عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان پوری خیبرپختونخوا حکومت اور جی بی حکومت کے وسائل استعمال کرکے یہاں آئے۔ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک میل کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، ملک میں الیکشن کا اعلان اتحادی جماعتوں کا سربراہی فورم مل کر کرے گا، عمران خان الیکشن ہارجائے گا تو پھر بھی کہے گا دوبارہ الیکشن کراؤ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے انہیں صوبے کی پولیس اور مسلح افراد کو لے کر لانے کو نہیں کہا تھا ، وزیراعظم نے ربر بلٹ اور آنسو گیس سے کنٹرول کرنے کا حکم دیا تھا ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے ، ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے، عوام نے فسادی، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بھی ربربلٹ نہیں چلائی، تمام جھوٹا پروپیگنڈا ہے، 18 رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں، پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے، پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور الیکشن کے اعلان کیلئے 6 روز کی ڈیڈلائن دے دی۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ ڈی چوک کی جانب گامزن ہے ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر ریڈ زون میں داخل ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے اب کارکنان کو ریڈزون سے باہر کردیا گیا ہے ، پمزاسپتال کے قریب میٹروسٹیشن پرعمران خان کا مختصرخطاب متوقع ہے ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہ کرنے اور احتجاج کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 اور جی 9 کے درمیان جگہ فراہم کرنےکا حکم دیا تھا۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے ریڈ زون میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ریڈ زون میں فوج کی تعیناتی کی اجازت دی ہے ۔ جن عمارتوں کو محفوظ کیا جائے گا ان میں سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر، پاکستان سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو شامل ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کا قافلہ رات 11 بجے اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔ اس سے پہلے عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 11 گھنٹے قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 11 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 14 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 8 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)

