جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم نےسلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقررکردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر کر دیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم نےسلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقررکردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف نے سلمان صوفی کی تعیناتی کی منظوری  دے دی ۔ سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سلمان صوفی، مدر ٹریسا ایوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں جو سماجی فلاح کے منفرد منصوبوں کو متعارف کروانے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر، ویمن آن ویلز اور شہر خموشاں سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے متعارف کروائے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے پنجاب وزارت اعلی کے دوران ڈی جی سٹریٹجک ریفارم یونٹ تعینات تھے۔

انہیں وائٹل وائسز ایوارڈ سے بھی نوازا  جاچکا ہے ۔

سلمان صوفی کو دنیا میں عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے پانچ ممتاز افراد میں شامل کیاگیا جس میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں ۔

 

علاقائی

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کاحکم

 پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور اسپیکر کو سینیٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے میں پشاور ہائی کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، اسپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے روکنا آئینی کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی آزاد ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا ۔سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیا۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے یکم مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست خارج کردی، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی توپشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کے لیے گورنر نے 22 مارچ کو 3 بجے اجلاس سمن کیا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو درخواست گزاروں نے اس عدالت سے رجوع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll