اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے تو ملک آگے بڑھے گا، ہم نے انتشار اور تقسیم کی سازش کو روکنااور ملک کو پرامن اور خوشحال بنانا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ریڈ زون کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے امن و امان قائم رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے عوام کی جان و مال کاتحفظ بخوبی انجام دیاہے ، یہ قومی فریضہ ہے،ملک ہم سب کاہے،قوم بھی یہی توقع کرتی ہے کہ ذاتی پسند ناپسند سے بالا تر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے تو ملک ترقی ، خوشحالی ، یگانگت اور اتفاق کی طرف بڑھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کر پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم نے پاکستان رینجر، اسلام آباد پولیس ، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ، ہماری دعا ہے کہ ملک امن و خوشحالی ، ترقی کی طرف بڑھے،انتشار اور تقسیم کو ہم نے روکنا ہے، قوم کےاندر تقسیم در تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس سازش کو بھی ہمیں روکناہو گا۔
وزیراعظم نے سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سے مصافحہ بھی کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 6 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل