وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف مطلوبہ اکثریت نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی
پی ڈی ایم ساتھ نہیں آتی تو ہم اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھیں گے ، عمران خان سے ذاتی تعلقات خراب نہیں ، عمران خان کے دور میں ایک حکومت گئی اور ایک آئی


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیلئے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی جبکہ 11 افراد نے تحریک عدم اعتماد کیلئے قرارداد کی حمایت کی ۔ سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ مطلوبہ حمایت حاسل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہو سکتی ۔ تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر سردار یار محمد رند اور اسد بلوچ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔
تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما جام کمال نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے جا رہے ہیں جس کیلئے پی ڈی ایم نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
دوست محمد رند کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ہمارے ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے ، ہمارا موقف ہے کہ بلوچستان کی بہتری کیلئے اقدامات ہونے چاہئے ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی ہے ، ہمارے نمبرز پہلے دن سے پورے نہیں ہیں ، پی ڈی ایم ساتھ نہیں آتی تو ہم اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھیں گے ، عمران خان سے ذاتی تعلقات خراب نہیں ، عمران خان کے دور میں ایک حکومت گئی اور ایک آئی ۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل






