پاکستان
لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد میں پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، جبکہ اٹک میں 2 اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد جبکہ محمدجاوید کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، لاہور میں 34، اٹک میں 48، سرگودھا میں 9 اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کی 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
پاکستان
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فلور ٹیسٹ کے حکم کے چند منٹ بعد مہاراشٹر اکے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی شام کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاتھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔
پاکستان
جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا، اسحاق ڈار
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ نوازشریف کے کہنے پر کیا، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان آؤں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر شہبازشریف کی رضامندی بھی شامل ہے، وزیرخزانہ بننے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا، وطن واپسی سے قبل وکلا میری حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز آئندہ چند روز میں میرے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں، پاکستان واپسی پر بطور سینیٹر حلف اٹھاؤں گا۔
2017 سے لندن میں مقیم سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھ پر پاکستان میں ایک ہی کیس ہے جو عمران نیازی کی جانب سے دائر کیا جانے والا جعلی مقدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر جو جعلی کیس بنایا گیا اس کی کوئی بنیاد نہیں، یہ میرے ٹیکس ریٹرن پر بنایا گیا، میں ایسا شخص ہوں جو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا ہے۔
پاکستان
ہنگو میں شادی نہ کروانے پر بیٹا والد کےخلاف درخواست لےکر تھانے پہنچ گیا
ضلع ہنگو کے نواحی علاقے میں شادی نہ کروانے پر بیٹا اپنے ہی والد کےخلاف درخواست لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

ہنگو پولیس کو 8 جون کو ایک انوکھی قسم کی درخواست موصول ہوئی۔
28 سال کے نوجوان محمود اللّٰہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُس نے اپنی شادی کے لیے کئی بار گھر والوں کو بولا، لیکن وہ اس کی شادی نہیں کروارہے اور ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔
جیو نیوز کی ٹیم نوجوان کی شادی کی خواہش کی حقیقت جاننے کے لیے گاؤں شاہوخیل پہنچی اور محمود اللّٰہ سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن اُس نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
نوجوان نے کہا کہ وہ نوکری کرتا ہے، لیکن اس کی شادی کے لیے والدین فکر مند نہیں ہیں۔
نوجوان کے والد معین گل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے دو بیٹوں کی شادی ہوچکی ہیں اور وہ بھی ہر والد کی طرح اپنے بیٹے کی بھی شادی کروانا چاہتے ہیں، لیکن اُس سے پہلے بیٹے کو ذمہ داری کا احساس کروانا ضروری ہے۔
والد نے مزید کہا کہ بیٹے نے گزشتہ ماہ اُن پر حملہ بھی کیا تھا، جس پر اُسے (بیٹے) 4 دن حوالات میں بھی رہنا پڑا، بعد میں انہوں نے ہی اپنے بیٹے کو رہائی دلوائی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود عالم کا کہنا ہے کہ پولیس شادی نہیں کرواسکتی، فریقین کو بٹھا کر بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرواسکتی ہے۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سرگودھا :مسافربس اور رکشہ میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے:شیخ رشید
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
5000 مسافروں والا فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی زمین پر نہیں اترے گا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب