جی این این سوشل

پاکستان

روس سے رابطہ کیا ہے، انہیں تیل کے معاہدے کا علم نہیں: مصدق ملک

وزیرمملکت توانائی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان روس سے تیل کی تجارت کا معاہدہ دکھائیں، ہم نے روس سے رابطہ کیا مگر انہیں بھی ایسے معاہدہ کا علم نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس سے رابطہ کیا ہے، انہیں تیل کے معاہدے کا علم نہیں: مصدق ملک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی فوائد کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھلواڑ کیا،عمران خان وہ معاہدہ دکھائیں جس کے ذریعے وہ روس سے سستا تیل لینا چاہتے تھے،پاکستان کی جانب سے تجارت کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے،سابق حکومت 720ارب روپے کی سبسڈی دے کر چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سے معاہدہ کیا تھا تو 30فیصد سستا تیل پی ایس او کے ٹینڈر میں کیوں نہیں آیا،عمران خان نے اپنی غلط بیانیوں سے ملک میں بد گمانی کی فضا پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی مد میں 320ارب جبکہ پٹرول پر دی گئی سبسڈی720ارب روپے ہے،پٹرول پر جون تک 120ارب کی سبسڈی دی گئی ،یہ 120ارب روپے قومی خزانے میں کہیں موجود نہیں تھے۔

مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو جب یقین ہوا کہ غریب پر بوجھ نہیں پڑے گا تو قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہ بھارت میں ڈیزل کی قیمت 234روپے 3پیسے پاکستانی روپے ہے،پاکستان میں ڈیزل کی قیمت 174روپے 15پیسے ہے،آئی ایم ایف کیساتھ حالیہ مذاکرات کا مقصد تمام شرائط کو حتمی شکل دینا تھا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینلز کیلئے نجی کمپنیوں کو آگے لانا چاہتے ہیں،ایل این جی کی خواہشمند کمپنیوں کو بڈنگ کے ذریعے آنا ہو گا۔

تجارت

بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مزید  مہنگی

ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے منظوری، نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ جاری کر دیا۔

سی پی پی اے نے7روپے96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے27 جون کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔

نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

"آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں"

عمران خان نے مزید کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں"

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا۔ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔

لاہور میں ملکی سیاسی صورتحال پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پر جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں۔ 
 
ان کا کہنا تھا کہ جنہیں مسلط کردیا گیا ہے، ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کر دیں گے، مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں ان کے لیے آواز بلند کر رہا ہوں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح شود کو 15 فیصد کردیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود کو 1.25 بیسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے۔ 

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 15 فیصد کردیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد ہو گی، جبکہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll