Advertisement
پاکستان

منی لانڈرنگ ریفرنس : وزیراعظم  ، وزیراعلی ٰ پنجاب عدالت میں پیش

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل کورٹ سینٹرل پیش ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 28th 2022, 1:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈرنگ ریفرنس : وزیراعظم  ،  وزیراعلی ٰ پنجاب  عدالت میں پیش

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں  اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوگئے  ۔ 

شریک ملزمان سلمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دیں گے۔

عدالت نے وزیراعظم کے وکلا کو عبوری ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ 

گزشتہ سماعت میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کی گئی تھی ۔ عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے ۔ 

Advertisement