Advertisement
پاکستان

یومِ تکبیر: پاک فوج کا جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین

راولپنڈی : یومِ تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جوہری طاقت کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 28 2022، 8:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یومِ تکبیر: پاک فوج کا جوہری طاقت  کا خواب حقیقت بنانے والوں کو خراجِ تحسین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کم ازکم نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج  یوم تکبیر منایا جارہا ہے ، 24 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

Advertisement